سوال ١٩: عاشق معشوق سے کیوں محبت کرتا ہے؟
جواب: اگر عا شق عشق میں سرشار ہے تو کوئی جواب نہیں دے گا اگر جواب دے گا بھی تو یہی دے گا کہ میں نہیں جانتا۔ محبت ایک راز ہے جو عاشق و معشوق کے درمیان ہوتا ہے۔
میان عاشق و معشوق رمزیست
کرامً کاتبین راہم خبر نیست
یعنی عاشق و معشوق کے درمیان ایسا بھی راز ہوتا ہے جس کی خبر کرامً کاتبین کو بھی نہیں ہوتی ہے۔
محبت گونگے کے منہ میں گڑ کی طرح ہیں گو نگا کھا تو سکتا ہے لیکن بتا نہیں سکتا کہ اس کی لذت کیا ہے۔ محبت پھولوں کی خوشبو کی طرح ہے کہ آپ سونگھ تو سکتے ہیں مگر اس کو دوسروں کو کو بتا نہیں سکتے۔
ہرچیز ہم کو دماغ کے ذریعے سمجھ میں آتی ہے مگر محبت دماغ کے دائرے کے باہر ہے۔ دماغ اس کو محسوس نہیں کر سکتا نہ جان سکتا ہے اور جو چیز دماغ کے دائرے کے باہر ہو اسے ہی راز کہا جاتا ہے اور اس کے معنی ہے جو سمجھنے کے بعد بھی جو جاننے کے بعد بھی انجانا رہ جائے۔ دماغ کی زبان لفظ ہے اور دل کی زبان احساس ہے اورکچھ احساس ایسے ہوتے ہیں جن کو کبھی کبھی لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہوتا ہے اور محبت بھی انہیں احساسوں میں سے ہے۔