top of page
Writer's pictureSufi Tanveeri Peer

نصاب تصوف کی بے مثال حکمت

بڑی خوشی کی بات ہے جس کتاب "نصابِ تصوف" کا برسوں سے ہم خلفائے کرام و مریدین و عقیدت مند و عاشقین انتظار کر رہے تھے بہت جلد میرے پیر کامل حضرت معروف پیر مد ظلہ العالی کے صدقے طفیل میں منظر عام پر آنے والی ہے۔ 



نصابِ تصوف یعنی سلیبس وف سفسم


یہ "نصابِ تصوف" ایک رہنما کتاب ہے اس کتاب میں ایک مرید کے لیے ابتدا سے لے کر انتہا تک کیسے پہنچے درجہ بدرجہ سبق  ہے۔ 


میرے پیر کامل نے اس کتاب میں اپنے علم کی وہ روشنی عطا فرمائی ہے جو قیامت تک آنے والے مریدوں کے لیے روشنی کا کام کرے گاراہ ہدایت عطا کرے گا راہ مستقیم دکھائے گا۔ 


یہ کتاب سوال وہ جواب کی شکل میں ہے جس میں ہر سوال کا جواب آسان لفظوں میں دلکش انداز میں ایسا دیا گیا ہے کہ دل میں اتر جاتا ہے۔ 


جو صاحبِ سمجھ ہے وہ اِس کتاب کا عنوان اِس کتاب کا نام دیکھ کر ہی سمجھ جائیں گے کہ اِس کتاب کے اندر کیا خزانہ چھپا ہوا ہے۔ 


"مضمون بھانپ لیتے ہیں لفافہ دیکھ کر"


اس کتاب کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ آج تک کسی نے بھی اتنے سارے نقات ایک کتاب میں جمع نہیں  کیے میرے پیر کامل کا یہ احسانِ عظیم ہے کہ انہوں نے وہ تمام نکات یہ ایک ہی کتاب "نصابِ تصوف"کے اندر جمع فرما دیا۔ 


جس طرح سے "سورہ اخلاص" کو ایک تہائی قران کہا جاتا ہے اسی طرح سے یہ کتاب تصوف کی دنیا میں اپنا مقام رکھتی ہے۔ 


"نصابِ تصوف" میں تصوف کے اصول و قواعد و شرائط اور وہ تمام باتیں جو ایک مرید وہ خلیفہ کو جاننا راہِ سلوک میں اشد ضروری ہے موجود ہے جب آپ یہ کتاب کا  مطالعہ کرو گے  اور اس سے فیض حاصل کرو گے تو میرے دعویٰ کو آپ  حق بجانب پاؤ گے


میرے پیر کامل کا احسان عظیم ہے کہ انہوں نے مجھ جیسے ناکارہ کو اپنے فیضِ علم سے فیضیاب فرمایا اور سونے پہ سہاگہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنے سینے کے علم کو تحریری شکل میں لا کر عطا فرمای


23 views0 comments

Recent Posts

See All

Comments


bottom of page