شجرہ مبارک کیا ہیں؟
ایک الفاظ ہے حسب - جسکے معنی ہے والدہ کی طرف سے خاندانی سلسلہ اور ایک الفاظ ہے نسب - جسکے معنی ہے والد کی طرف سے خاندانی سلسلہ۔ اب ان سے مل کر ایک الفاظ بنتا ہے حسب و نسب یعنی والدہ اور والد کی طرف سے خاندانی سلسلہ۔
آسان الفاظ میں مطلب ہے کہ ایک بچے کے ماں باپ کون ہے اور پھر اس کے ماں باپ کے ماں باپ کون ہے اور پھر ان کے ماں باپ اور پھر ان کے ماں باپ؟ یہ سلسلہ جہاں تک ممکن ہو وہاں تک پیچھے لے جاتے ہے۔ اس کو شجرہ حسب و نسب یا شجرہ نسب بھی کہتے ہے اور انگلش میں اسے فیملی ٹری کہتے ہے۔
ایسے ہی روحانی شجرہ بھی ہوتا ہے۔ جب کوئی مرید یا طالب کی حیثیت سے بیعت کرتا ہے، تو پیر و مرشد بیعت ہونے کے بعد مرید کو شجرہ دیتے ہے۔ شجرہ یعنی ان کے روحانی سلسلے کے بزرگوں کا روحانی نسب نامہ۔ یہ شجرہ بزرگوں کا ہے یعنی اس میں مرید کے پیر سے لے کر تمام بزرگوں کا نام ہوتا ہے جو سرکار دو عالم ﷺ تک ہے۔
شجرہ مبارک کیسے دیا جاتا ہے؟
پہلے کے زمانے میں یہ یاد کروا دیا جاتا تھا یا تو لکھوا دیا جاتا تھا کیونکہ پرنٹنگ کا بہت چلن نہیں تھا۔ آج کے جدید دور میں ہر طریقے سے مہیا کروا دیا جاتا ہے۔ ہمارے قادری چشتی گھرانے کا شجرہ ہماری ویب سائٹ www.sufitanveeripeer.com پر ٹیکسٹ، امیج، پی ڈی ایف اور ویڈیو میں مہیا ہے۔
شجرہ مبارک کیوں دیا جاتا ہے؟
شجرہ مبارک سے آپ کو بہت ساری معلومات آسانی سے حاصل ہوتی ہے۔ شجرہ مبارک سے آپ کو آپکے سلسلے کے تمام بزرگوں کے نام پتہ چلتے ہے۔ شجرہ مبارک میں سرکار دو عالم ﷺ کے بعد سے ہر بزرگ کے درجات یعنی رینک ملتے ہیں یعنی کون کسکا پیر ہے یہ آسانی سے پتہ چلتا ہے۔ معلوم پڑتا ہے کہ آپ اس سلسلے کے کون سے پائیدان یعنی لیول پر آکر مرید یا طالب ہوئے ہے۔ شجرہ مبارک سے یہ بھی پتہ چلتا کہ آپکا سلسلہ کتنا قدیم یعنی پرانا ہے۔ شجرہ مبارک سے آپکے سلسلے کے امام، غوث، ابدال، قطب اور ولیوں کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔ شجرہ مبارک آپ کو آپکے سلسلے کا ماضی یعنی پاسٹ اور حال یعنی پریزنٹ بھی بتاتا ہے۔
شجرہ مبارک کیوں پڑھنا چاہیے؟
پیر و مرشد نے آپ کو اپنی بیعت میں قبول کرکے آپکا سلسلے کے تمام بزرگوں سے ایک روحانی رشتہ قائم کر دیا ہے۔ اگر ہم کسی بھی رشتہ میں جان ڈالنا چاہتے ہے تو ہمیں ان سے میل جول رکھنا چاہیے۔ دیکھئے جب آپ بہت سالوں کے بعد اگر اپنے کسی رشتہ دار سے ملتے ہے تو وہ آپ سے پوچھتے ہے کہ کیا آپ انہیں پہچانتے ہو؟ اگر آپ نہ پہچان پائے تو وہ آپ سے کہتے ہے کہ ملتے جلتے رہا کرو جان پہچان بنی رہے گی یعنی جب ہم ملتے جلتے رہتے ہے تو وہ ہمیں اور ہم انہیں اچھے سے پہچان پاتے ہے۔ اسی طرح ہمیں ہمارے سلسلے کے بزرگوں سے ملتے جلتے رہنا چاہیے۔ اگر وہ پردہ کر چکے ہے تو انکی زیارت کرنے جانا چاہیے اور حیات میں ہے تو دیدار کے لئے جانا چاہیے۔ اگر کسی بزرگ کی بارگاہ دور ہے جہاں بار بار جانا ممکن نہیں ہے تو انکا نام لینا چاہیے یعنی انہیں یاد کرنا چاہیے۔ اس لئے شجرہ مبارک پڑھنے کے لئے کہا جاتا ہے۔
شجرہ مبارک پڑھنے کے فائدے؟
ویسے تو اس سے بڑی نعمت کیا ہوگی کہ ہم ہمارے بزرگوں کے پاک ناموں کا ورد کر رہے ہے اور ان سے اپنے رشتہ کو مضبوط بنا رہے ہے پھر بھی کچھ اور فائدے پیش کر رہا ہوں۔
١) ہمیں ہمارے بزرگوں کے پاک نام یاد ہو جاتے ہے۔ ہم جن پر فخر کرتے ہے اور جنکو ہم اہم سمجھتے ہے ہم انکے نام یاد رکھتے ہے۔
٢) نیک لوگوں کا ذکر کرنے سے اللہ کی رحمت نازل ہوتی ہے۔
٣) اپنے اعمال کے ثواب کو ہر بزرگ تک فرداً فرداً پہنچانے سے انکی روحانی توجہ حاصل ہوتی ہے۔
٤) شجرہ مبارک پڑھنے والا مصیبت کے وقت میں انہیں پکارے گا تو ان بزرگوں کی روحانیت اسکی مدد کرے گی۔
٥) بزرگوں سے نیک تعلق دنیا اور آخرت میں عظیم نتائج لاتے ہے۔ جتنا ہم انہیں جانیں گے اتنا ہمارا روحانی سفر آسان ہوتا جاتا ہے۔
کیا شجرہ مبارک سننے والے شخص کو بھی سارے فائدے ہوں گے؟
جی ہاں۔ اسکے فائدے پڑھنے اور سننے والے دونوں کو ہوں گے۔ بس شرط یہ ہے کہ وہ صدق دل سے محبت اور ادب کے ساتھ انکے نام سنے اور دہراتے جائے۔ انشاءاللہ بزرگوں کا فیض جاری ہوگا۔
کیا ہر بزرگ جنکا نام شجرہ مبارک میں لیا جاتا ہے وہ آتے ہے اور پڑھنے والے کے مقام بلند کرتے ہے؟
جی ہاں۔ انکی روحانیت آپکو گھیر لیتی ہے اور آپکو روحانی فیض حاصل ہوتا ہے۔ کچھ لوگ دنیوی اعتبار سے بھی انکا نام لیتے ہے اور اللہ انکے صدقے میں آپکی تمام جائز مرادوں کو قبول بھی کرتا ہے پر کوشش یہ ہونی چاہیے کہ ہم انکے وسیلے سے یہ مانگے - یا اللہ جو نور ان بزرگوں کے سینے میں ہے وہ عطا فرما یا اللہ جو معرفتِ الہی انکے سینے میں ہے وہ عطا فرما یا اللہ جو تیرا عرفان انکے سینے میں ہے وہ عطا فرما۔
شجرہ شریف پڑھنے کا بہترین وقت اور طریقہ کیا ہے؟
شجرہ شریف پڑھنے کا سب سے بہترین وقت بعد نماز فجر یا بعد نماز مغرب ہے۔ کسی وجہ سے اگر فجر اور مغرب میں ممکن نہ ہو تو کسی بھی وقت پڑھ سکتے ہے۔ کوشش کرنا چاہیے کہ ایک وقت مقرر کرکے روزانہ اسی وقت پڑھے۔ با وضو ہوکر مصلا بچھا کر قبلہ رخ بیٹھ کر بہت ہی احترام کے ساتھ شجرہ مبارک کی تلاوت کرنی چاہیے۔ ہر بزرگ کا نام انکے القاب کے ساتھ ادب و احترام کے ساتھ اس عقیدے کے ساتھ پڑھنا چاہیے کہ انکی روحانیت حاضر ہے اور ہمیں بہت محبت سے جواب دے رہی ہے۔ یہ بہت اہم ہے کہ مرید شجرہ مبارک کو سمجھ، اخلاص اور جذبے کے ساتھ پڑھے۔ اس سے اسکی روح میں تحریک پیدا ہوگی؛ جو پڑھنے والے کی روحانی ترقی کے لئے انمول ہے۔ جب تمام بزرگوں کے نام پڑھ لینے کے بعد فاتحہ دے۔
فاتحہ کا طریقہ:
با وضو ہوکر قبلہ رخ بیٹھیں۔
لوبان جلائیں یا کوئی خوشبودار چیز لگائیں۔
ایک بار درود شریف پڑھیں۔
ایک بار سورہ کافرون یعنی “قل یا ایها الکافرون” پڑھیں۔
تین بار سورہ اخلاص یعنی “قل هو اللہ احد” پڑھیں۔
ایک بار سورہ فلق یعنی “قل اعوذ برب الفلق” پڑھیں۔
ایک بار سورہ ناس “قل اعوذ برب الناس” پڑھیں۔
ایک بار سورہ فاتحہ یعنی “الحمد شریف” پڑھیں۔
ایک بار سورہ بقرہ (الف لام میم سے مفلحون تک) پڑھیں۔
ایک بار آیت خمسہ پڑھیں۔
ایک بار درود شریف پڑھیں۔
پھر اپنے شجرے میں جتنے بھی بزرگ ہیں، انکو اسکا ایصال ثواب کریں۔
Comentarios